مریم اورنگزیب

17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی کرنا پاکستانی قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی کرنا پاکستانی قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرکٹ اور فلمیں قوموں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، پاکستان میں کوئی ایسا فرد نہیں جسے کرکٹ سے محبت نہ ہو، بچپن میں کرکٹ اور ہاکی دیکھتی تھی۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ٹیم کا آنا دیگر ٹیموں کے لیے دروازے کھول دیتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بین اسٹوکس کا شکریہ جنہوں نے سیلاب زدگان کے لیے فیس عطیہ کی، وزیراعظم نے ان کے جذبے کو سراہا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کا دورہ پاکستان ہماری کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، انگلینڈ کا 17 سال بعد پاکستان آنا تاریخی ہے، عوام پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے