بارش

16 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش سے گوادر ڈوب گیا، شہری نقل مکانی پر مجبور

گوادر (پاک صحافت) گوادر میں 16 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سڑکیں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی مکانات گرگئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے، گوادر کے علاقوں ٹو باغ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملابند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

جنت بازار اور بلال مسجد ائیرپورٹ روڈ پر بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔ چیئرمین یو سی سربندن کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ گئی ہیں۔

سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے نو منتخب اپم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ طوفانی بارش میں پورا گوادر شہر ڈوب گیا ہے، کرپشن اور کمیشن خوری کی سزا گوادر کے عوام بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے