نواز شریف

16 ماہ کی حکومت نہ لیتے تو ملک پر جو اثرات مرتب ہوتے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر ہم 16 ماہ کی حکومت نہ لیتے تو ملک پر جو اثرات مرتب ہوتے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے میری بہت مدد کی ہے، ہر طرح سے ہاتھ مضبوط کیے، آپ نے سگے بھائیوں والا پیار دیا، برتاؤ کیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ہر لحاظ سے میرے ساتھ قدم بڑھایا، دن رات محنت کرکے آپ نے پروجیکٹ مکمل کرائے، آپ کی ایک ہی خدمت بہت بڑی خدمت ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں، آپ نے مشکل حالات کا بہت صبر اور ہمت سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی لیکن حکومت نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہوتے اس کا کسی کو گمان بھی نہ ہوتا، ہم سب مل کر ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے