10 مئی کو جو کچھ ہوا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، جمال شاہ

پشاور (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا کہ 10 مئی کو جو کچھ ہوا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، اس سے قبل کسی سیاسی کارکن نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا نہیں سوچا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر جمال شاہ نےکہا کہ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک زمانے میں تفریح کا بنیادی ذریعہ ہی ریڈیو تھا، اس نے اس زمین کے لوگوں کو آگے بڑھایا۔ نگراں وزیر ثقافت،قومی ورثہ جمال شاہ نے کہا کہ کبھی کسی سیاسی کارکن نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا سوچا بھی نہیں، 10 مئی کو بہت ظلم کیا گیا، یہ سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر نے دعا کی کہ گمراہ لوگ دوبارہ انسان بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھانے والے عناصر پر بھی بات کرنی چاہیے، تاہم میرا نہیں خیال کہ جو وطن کو اپنا سمجھتا ہے وہ ڈالر کی طرف جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے