بلاول بھٹو

شیر کا شکار تیر سے ہوتا ہے بلے سے نہیں۔ بلاول بھٹو

بہاولپور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شیر کا شکار تیر سے ہوتا ہے بلے سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ہی میدان میں ہیں، ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، مہنگائی غربت بیروزگاری میں تاریخی اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ہم نے یہ حالات نہیں دیکھے، پاکستان اس وقت ایک مشکل میں ہے، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں۔ ہم عوام کو 300 بجلی کے مفت یونٹ دیں گے، ملک بھر میں مفت تعلیمی ادارے بنائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں بہاولپور میں بھی امراض قلب کا اسپتال بناؤں گا، عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنانا چاہتا ہوں، خان صاحب کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔ سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، ہر ضلع میں اسپتال بناؤں گا جہاں شہریوں کا مفت علاج ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔ باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، ہمیں پھر ایک منشور کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر مزدور کارڈ بھی لے کر آئیں گے، حکومت بنی تو کسان کارڈ سے بھی مالی مدد کریں گے، جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنی سب سے زیادہ عوام کو روزگار ملا، بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت غربت کا مقابلہ کریں گے۔ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، ہمارا مقابلہ بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے