صدر عارف علوی

غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں معصوم شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ عقل اور ذہانت کا ملاپ ہی ورلڈ آرڈر ہونا چاہیے، موجودہ دور میں جنگوں سے انسانیت اور وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے طے کر لیا ہے کہ دو ریاستی فارمولے پر عمل نہیں کرنا۔ صدرِ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ روس اور امریکا کا افغانستان میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے