مشال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھی پاکستان کی نگراں کابینہ میں شامل

اسلام آباد (پاک صحافت) یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھی پاکستان کی نگراں کابینہ میں شامل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی 18 رکنی نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی شامل کیا ہے۔ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں کسی کشمیری رہنما کو شامل کرنا غیرمعمولی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشعال ملک انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ کے لیے وزیراعظم کی معاون خصوصی کے طور پر کام کریں گی۔اسی طرح احمد تارڑ نگراں وزیر مواصلات اور سرفراز بگٹی وزیر داخلہ ہوں گے۔

گوہر اعجاز وزیر صنعت و تجارت اور انیق احمد وزیر برائے مذہبی امور ہوں گے۔ سید انور علی حیدر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مرتضی سولنگی کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے