رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کیجانب سے وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر ن لیگ نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ن لیگ کی لیگل ٹیم نے عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے۔ تاہم سینئر سول جج نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کا وکالت نامہ لے کر تحریری درخواست دائر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی لیگل ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے، عدالت وارنٹ واپس لے کر ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے