احسن اقبال

ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ کا کلچر نہیں دیا، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، ہم نے نوجوانوں کو محاذ آرائی اور گالم گلوچ کا کلچر نہیں دیا۔

نارووال میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو انتشار کا کلچر نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو بہترین تربیت کے مواقع دیے، نارروال کو علم کی بستی بنانے کا مشن شروع کیا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف نارروال میں 7 ہزار طلبہ اور 5 ہزار طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نارووال یونیورسٹی کی بچیاں کوریا اور چین میں اسکالر شپ پر پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرصفائی آپریشن کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے