مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو مزید نشستیں مل گئیں

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو مزید نشستیں مل گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 106 سے سابق وزیر ہشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان نے شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔ نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد اراکین اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔ آزاد اراکین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں معاشی خطرات کا تقاضا ہے سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔ پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے، جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات اورسیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں۔ ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے