احسن اقبال

نااہل حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں نااہلوں کی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ عوام ڈنڈے مار کر انہیں گھر بھیج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے طول و عرض میں لوگ بھوک اور مہنگائی سے مررہے ہیں۔ عام شہری ضرورت کی اشیاء خریدنے کی سکت نہیں رکھتا، جس کی وجہ سے عام شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔ عمران خان کا ویژن ملک کی تباہی و بربادی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو عزت سے استعفی دینا چاہئے بصورت دیگر عوام کا غیض و غضب اسے گھر جانے پر مجبور کردے گا۔ عمران خان کی قیادت میں نااہلوں کے ٹولے نے تمام شعبہ جات کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے