احسن اقبال

ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، جیل میں قید کاٹی، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، جیل میں قید کاٹی، ہمیں رو دھو کر ضمانتیں ملیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو 24گھنٹوں میں مل جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی تاریخ کیلئے اہم مرحلہ ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کیلئےالگ الگ قانون ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے نام 3،3 سال تک ای سی ایل میں شامل رہے، ای سی ایل سے نام نکلے تو اعتراض ہوجاتا ہے، پی ٹی آئی والوں کے نام 24 گھنٹوں میں ای سی ایل سےنکل جاتے ہیں۔ نے مزید کہا کہ کسی تحفظات پر جائز بات کریں تو ہتک عزت کا کیس بنا کرنا اہل کردیتے ہیں، عمران خان عدالتوں کی ایسی کی تیسی کردیں اسے کچھ نہیں کہا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے