اعجاز الحق

امریکہ کو کھلے دل سے اپنی ہار تسلیم کرلینی چاہئے۔ اعجاز الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے کھلے دل سے اپنی ہار تسلیم کرلینی چاہئے جبکہ طالبان کے متعلق غلط فہمیاں دور ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کو تحریک طالبان پاکستان سے ملانا غلط ہے۔ افغان طالبان نے خود کو مکمل تبدیل کیا ہے جو کہ مثبت تبدیلی ہے۔

اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر الزام تراشیاں ہورہی ہیں۔ پاکستان میں جتنی دہشت گردی ہوئی اس کے پیچھے بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کھلے دل سے اپنی ہار تسلیم کر لے۔ میں افغان طالبان کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بارے میں غلط فہمیاں دور کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے