مرتضی وہاب

ہمارے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم سلیپر سیل کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی دھماکے میں خاتون تنہا نہیں تھی اس کے ساتھ ماسک پہنا ایک شخص مسلسل ساتھ تھا۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نےجاری بیان میں کہا ہے کہ چار افراد ایسے تھے جو ساتھ تھے، ہم نے سب کو شناخت کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا کردار گرفتار دہشتگرد داد بخش ہے چوتھا مفرور ماسٹر مائنڈ زیب ہے، پہلا اور دوسرا کردار خاتون اور اس کا شوہر تھے، جولائی دو ہزار اکیس میں بھی چائینیز پر حملے کا واقعہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ جامعہ کراچی دھماکے میں خاتون کے ساتھ ایک اور شخص موجود تھا، شوہر اور ٹرینر نے شاری بلوچ کی نفسیاتی کیفیت کا فائدہ اٹھایا، دہشتگرد نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں دھماکا 2 کالعدم جماعتوں کا تھا، شاری بلوچ کا کیس نفسیاتی ٹیم بھی دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے