شہباز شریف

ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا، پاکستان مستحکم ہو گا۔

تٖفصیلات کے مطابق نے پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو بھی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج آئی ایم ایف کے بورڈ کی میٹنگ ہے، دعا کریں آج آئی ایم ایف پروگرام منظور ہو جائے، یہ لمحۂ فخریہ نہیں لمحۂ فکریہ ہے، ہمسائیہ ممالک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ذریعے دنیا نے ترقی کی، 2008ء میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا آغاز کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وظائف سے ہزاروں غریب طلباء نے اپنی تعلیم مکمل کی، ہمیشہ تعلیمی وظائف کو بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہوں، آئندہ جو بھی حکومت آئے تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے