قمر زمان کائرہ

اسمبلیوں کو چھوڑنا ہماری بے وقوفی ہوگی۔ قمرزمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں پارلیمانی فورمز ہیں ان کو چھوڑنا ہماری بے وقوفی ہوگی۔ پی ڈی ایم کے ساتھ استعفوں کے علاوہ دیگر تمام نکات پر متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کسی میٹنگ میں یہ طے نہیں ہوا تھا کہ لانگ مارچ کے لئے استعفے بھی دینے ہوں گے۔ خصوصی میٹنگوں میں کی جانے والی باتوں کو میڈیا پر لانا افسوسناک عمل ہے۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں لیکن استعفوں کے متعلق بات کو میڈیا کے سامنے لاکر انہوں نے غلطی کی ہے جس سے اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ استعفے دینے کا ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت پارلیمان کے سینیئر ہیں اس لئے ہم نے گزارش کی تھی کہ جب تک سینیٹ چیئرمین کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست پر فیصلہ نہیں آجاتا تب تک انہیں قائد حزب اختلاف مان لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے