شہبازشریف

ہماری حکومت نے محنت اور کوشش سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا تھا کہ ہماری حکومت نے دن رات محنت اور کوشش سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ اگر شرائط پوری نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کا پروگرام رک جائے گا۔ ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو آج ہمارے مسائل مزید گھمبیر ہوتے۔ اگر فیصلہ کرلیں کہ قوم کی تقدیر بدلنی ہے تو مشکلات تو آئیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی اب بھی خاموش تباہی مچا رہا ہے، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیاں آنے والی ہیں اور ہمیں گیس کی قلت کا سامنا ہوگا، جب دنیا میں گیس سستی ترین تھی تب ہم سوئے رہے۔ عام آدمی پوچھتا ہے کہ ہمارا مستقبل کیا ہے، زندگی اجیرن ہوچکی ہے، عوام کو ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے