سراج الحق

ہمارا جینا مرنا بیت المقدس کے ساتھ ہے۔ سراج الحق

کراچی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا مرنا بیت المقدس کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام شارع فیصل پر فلسطین مارچ کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، انسانوں کے اس سمندر سے اپنی گفتگو کو سعادت سمجھتا ہوں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ساری انسانیت باضمیر انسان فلسطین کے حق میں ہے، پاکستان کے لوگوں نے ثابت کیا ہمارا مرنا جینا فلسطین کے لیے ہے، اس جذبے کے آگے اسرائیل اور امریکہ نہیں ٹھہر سکتے، ان دونوں کی شکست ممکن ہے، فلسطین حق پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ثابت کیا کہ ان کا جینا مرنا بیت المقدس کے ساتھ ہے، فلسطینی مائیں اپنے بچوں کو جہاد کے تیار کرتی ہیں، فلسطینی مجاہدین ہی ہمارا مستقبل ہے، اقوام متحدہ میں کئی بار فلسطینیوں کے حق قرارداد منظور ہوچکی ہے، لیکن فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے