مصطفی نواز کھوکھر

بشیر میمن کے انکشافات نے ملک میں جاری احتساب کا پول کھول دیا، رہنما پیپلز پارٹی

لاہور  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن کے وزیر اعظم  عمران خان اور قومی احتساب بیورو ( نیب) کے خلاف انکشافات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات نے ملک میں جاری احتساب کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے حالیہ بیان میں  کہا کہ عمران خان عوامی مسائل حل کرنے کے بجائےاپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک سرکاری افسر کو غیر قانونی احکامات دیے، سرکاری افسر کو غیر قانونی احکامات پر عمل کرنے پر مجبور کرنا جرم ہے۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مبینہ سازش سے پردہ اٹھا دیا،  بشیر میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز کیخلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے، شہزاد اکبر، فروغ نسیم، اعظم خان اور ایف بی آر کے اشفاق احمد بھی اس سارے معاملے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے