صبا قمر

ہمارے معاشرے میں لوگوں کے 10 افیئرز تو قابلِ قبول ہیں لیکن دوسری شادی قبول نہیں، صبا قمر

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نے  معاشرے میں دوسری شادی سے متعلق اہم بات کہہ دی۔ اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ  ہمارے معاشرے میں لوگوں کے 10 افیئرز تو قابلِ قبول ہیں لیکن دوسری شادی قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے 10 افیئرز ہوں گے، اُس پر کوئی کچھ نہیں بولے گا لیکن اگر کوئی دوسری شادی کرلے تو اُسے بُری نظر سے دیکھا جائے گا۔

واضح  رہے کہ اداکارہ نے مزید کہا کہ جائز طریقے سے شادی کرنا غلط نہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم سبھی لوگ بےشرم ہیں، گھر کی چار دیواری میں سب کرتے ہیں لیکن باہر کوئی اپنے عیب ظاہر نہیں کرتا۔ خیال رہے کہ انٹرویو کے دوران صبا قمر نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد ہنی مون سے قبل حج پر جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے