شاہد خاقان

پارلیمنٹ میں گالم گلوچ افسوسناک اور شرم کی بات ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں ہونے والی بدنظمی سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ ارکان اسملبی کی جانب سے پارلیمنٹ میں گالم گلوچ افسوسناک اور انتہائی  شرم کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی و اپوزیشن ارکان پارلیمان پر طنز کے نشتر چلادیئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں گالم گلوچ افسوسناک اور شرم کی بات ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کو پارلیمنٹ کے زیادہ چکر لگانا چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نے کے سینئر نائب صدر نے  گفتگو کے دوران مزید کہا کہ یہی اسپیکر، وہی حکومت اور اپوزیشن کے لوگ 8 گھنٹے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں بیٹھے رہے اور کوئی کتاب چلی نہ ہی گالم گلوچ ہوئی۔ اس پر تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ عسکری قیادت پارلیمنٹ کے ذیادہ چکر لگایا کرے تو ہوسکتا ہے دونوں ایوانوں کا ماحول بہتر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے