امتیاز شیخ

گیس بحران، بجلی بحران، معاشی بحران و دیگر بحران عمران خان کے پیدا کردہ ہیں۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملک میں آئے روز پیدا ہونے والے گیس بحران، بجلی بحران، معاشی بحران و دیگر بحران وزیراعظم عمران خان اور ان کے ایم ٹی ایمز کے پیدا کردہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ایل این جی کارگوز کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم گرمیوں میں بھی گیس بحران کے لیے تیار رہیں، حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ کارگوز کی منسوخی سے گرمیوں میں بھی قوم کو گیس بحران برداشت کرنا پڑے گا، ٹینڈر الاٹ ہونے کے بعد کارگوز کی منسوخی کمزور معاہدوں اور بدعنوانیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر مہنگے معاہدوں کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا، گیس بحران کا براہ راست تعلق ایل این جی سے ہے، وفاق اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے