سعودی عرب پاکستان

سعودی وفد کو اسلام آباد میں ہوٹلوں کی تعمیر، پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت پاک سعودی عرب مذاکرات کے موقع پر سعودی وفد کو آئی ٹی، قابل تجدید توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی اسحاق ڈار نے کی جب کہ سعودی وفد شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں شریک ہوا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات علاقائی امن کیلئے اہم ہیں۔ قابل تجدید توانائی ذرائع میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ایس آئی ایف سی، پاک سعودی تعلقات مذہبی اقدار پر مبنی ہیں، ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحال مستقبل پر ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب شراکت داری اہم ہے، یس آئی ایف سی سے تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، زراعت، توانائی، معدنیات میں مواقع موجود ہیں۔ آئی ٹی اور کان کنی میں تعاون دونوں ممالک کیلئے مفید ہے، دونوں ممالک کےتعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس کے علاوہ سعودی فد کو پی آئی اے، ایئرپورٹس کی نجکاری، اسلام آباد میں دو فائیو اسٹار ہوٹلز میں جوائنٹ وینچر کی پیش کش کی گئی۔ تجویز کے مطابق ہوٹلز کے لئے زمین سی ڈی اے فراہم کرے گی اور سرمایہ کاری سعودی عرب کرے یا پھر وہ چاہے تو خود ہوٹل بناکر چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے