کینالز معاملے پر سندھ کے عوام بدستور سراپا احتجاج، وکلاء کے مختلف شہروں میں مظاہرے

احتجاج

کراچی (پاک صحافت) کینالز معاملے پر سندھ کے عوام بدستور سراپا احتجاج رہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں وکلاء برادری نے مظاہرے کئے، کراچی میں وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق خیرپور میں ببر لو بائی پاس پر وکلا کا مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا، سیاسی، سماجی رہنماؤں اور وکلا برادری نے شرکت کی، دھرنے کے باعث ٹریفک معطل، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے