دستی بم

کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، بچہ اور خاتون زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر واقع پولیس سٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے دھماکا کیا ہے۔ جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خاتون اور بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھماکے کی جگہ ایک اور دستی بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر 2 دستی بم پھینکے گئے تھے، جن میں سے ایک پھٹ گیا، جبکہ دوسرا ناکارہ بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے