انگلینڈ ٹیم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ سری لنکا کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

(پاک صحافت) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے انتہائی اہم میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو گیندوں قبل 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون سے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 7،7 پوائنٹس ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جب کہ آسٹریلیا رن ریٹ کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروکس اور لیام لیونگ اسٹون 4، 4، اور سیم کرن 6 جب کہ معین علی ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بین اسٹوکس وکٹ پر ڈٹے رہے اور ان کی 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت انگلینڈ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے