رینجرز

کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر سندھ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کے زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کراچی پولیس چیف خادم حسین رند سمیت پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کے امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم، اسنیچنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام، سال نو کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے گئے۔

اجلاس میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت بنانے، اور نئے سال کی آمد پر حکومتی احکامات پر عمل درآمد اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سال نو پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے