نواز شریف

فتنہ پرور اور شرپسند جتھوں کا قلع قمع کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانے والے فتنہ پرور اور شرپسند جتھوں کا قلع قمع کرنے کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی عوام پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ ملک کو درپیش مسائل تب ہی حل ہوسکتے ہیں جب ان کا قلع قمع کیا جائے بصورت دیگر ملک مزید بحران کا شکار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے