مرتضی وہاب

کراچی سب کا ہے لیکن بدقسمتی سے اس کا کوئی نہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سب کا ہے لیکن بدقسمتی سے اس کا کوئی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی نے یتیموں کو اپنایا ہے، کراچی سب کا ہے، خاص طور پر جس کا کوئی نہیں اس کا کراچی ہے، مگر بدقسمتی سے کراچی کا کوئی نہیں۔ لوگ معیاری طبی سہولتوں کے لیے کراچی آتے ہیں، لوگ چھٹیاں گزارنے کے لیے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، بہت سے لوگ تعلیم حاصل کر کے دوسرے ملک چلے جاتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام میرے ذمے ہیں، پریشانی کا ذکر سب کرتے ہیں، حل کی بات کوئی نہیں کرتا، میں نے یہ عہدہ بائی چوائس لیا۔ جو شہر ملک کو چلا سکتا ہے، اس میں خودمختاری کی اہلیت ہے، شہری مکالمے پر شہر میں کوئی بات نہیں کرتا، امیر امیر سے بات کرتا ہے اور غریب غریب سے، دوریوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ساڑھے 3 سال میں ماسٹر پلان، ٹرانسپورٹ میکینزم، سالڈ ویسٹ سمیت دیگر امور پر کام کرنا چاہوں گا، شہر کو بہتر کرنے کے لیے امیدیں ہیں، میں لوگوں کو ناامیدی سے بچانا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے