نیر بخاری

عمرانی حکومت عوام کو ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری میں ڈبونے والی حکومت تھی۔ نیربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمرانی حکومت عوام الناس کو ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی میں ڈبونے اور ملک کو بلندترین غیرملکی قرضہ جات میں جکڑنے والی حکومت تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف بد زبانی کرنے والا عمران خان اپنے قد میں رہے۔ آصف زرداری انتشاری خلفشاری کا درست نشانہ باز شکاری بھی ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن اپنی قیادت مخالفین کی ہر بیماری کا مجرب اور موٹر علاج بخوبی جانتے ہیں۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کال عمران خان کی ایک اور منافقانہ چال ہے جبکہ عمران خان کو اتحادیوں نے عدم اعتماد سے ٹھکرایا ہے۔ اپوزیشن نے آئینی طریقہ کار کے ذریعے بدترین حکومت سے نجات دلا کر ملک کو معاشی تباہی سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے