طیارہ

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

مردان (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق تربیتی طیارہ معمولی کی پرواز پر تھا کہ اچانک مردان کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بھی اس حوالے سے تصدیقی بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے