محسن شاہنواز رانجھا

چیئرمین پی ٹی آئی کی پھر سہولت کاری کی جا رہی ہے، شاہ نواز رانجھا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی پھر سہولت کاری کی جا رہی ہے، اس کے نتائج بھی ہوں گے۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکیس میں کسی گواہ کی بھی ضرورت نہیں تھی، انہیں ہر موقع پر وقت دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں خواجہ حارث کو اس لیے وکیل کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کا کیس کافی کمزور ہے۔

واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک بار سہولت کاری دی گئی تو اس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو پھر سہولت کاری دی جا رہی ہے اس کے نتائج بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں تھا، چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف بالکل درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے