چوہدری نثار

چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) چوہدری نثار نے تین سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے،  خیال رہے کہ چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے تھے، جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار 24مئی کو رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ایک ترمیم منظور کی تھی ، جس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دن کے اندر حلف نہ اٹھائے تو ایک نشست خالی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار کی  جانب سے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ  ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ایک آرڈیننس منظور کرے گی ، جس میں ان قانون سازوں کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد حلف نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے