مریم اورنگزیب

کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئیں؟ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں کھانا  اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کھایا، مگر مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پرتکلف کھانے پر آپ کو’پرتکلیف‘ بیان کیوں دینا پڑا؟۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عشائیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے، پر تکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتیں۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ عشائیے میں پیپلزپارٹی، اے این پی، جے یو آئی کے مرکزی رہنما، محسن داوڑ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، جمعیت اہلحدیث، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے