بلاول بھٹو

چوتھی بار وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے سخت غلط فہمی میں ہیں۔ بلاول بھٹو

راولپنڈی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہے ہیں سخت غلط فہمی میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست اپنائی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ شاید چوتھی بار وزیراعظم بن سکتے ہیں، یہ انکی غلط فہمی ہے طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔ آپ نے 8 فروری کوووٹ دینا ہے تیر کومہرلگانا ہے، وہ آپ کو تقسیم اور گمراہ کرنا چاہتے ہیں، ووٹ کے صحیح استعمال سےآپ چوتھی بار کی سازش ناکام بناسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقاربھٹو کوشہید کیا گیا، میں اس جگہ کھڑا ہوں جہاں بےنظیر بھٹو نے اپنی آخر سانسیں لی تھیں، میں آج یہاں موجود ہوں کیونکہ پاکستان خطرے میں ہے۔ ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف جمہوری بحران ہے، جن دہشتگردوں کو ہم نے شکست دی تھی وہ ایک بار پھرسراٹھا رہے ہیں، اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے ہمیں روٹی کپڑا کا نعرہ دیا، ہم نے عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہمارا دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ بے روزگاری کو کم کرے گا۔ ایک بار پھر یہ دھرتی مجھے اور آپ کو پکار رہی ہے، ہماری جماعت سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کےلیےختم کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے