ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے، جنگ بندی ہو تاکہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ غزہ اسرائیل کے قبضے میں ہے، ہمارے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور کوئی پاکستانی غزہ میں موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، غزہ میں 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے جو کہ غزہ کی آبادی کا 40 فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا، غزہ بچوں کے لیے سب سے مشکل جگہ بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی تعیناتی بچوں کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث رہا ہے جس پر تشویش ہے، کلبھوشن کے بارے میں ہمارا کیس بڑا ٹھوس ہے، انٹیلی جنس سے متعلق کوئی معلومات شئیر نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے