شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم کا انتیس اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف عوامی جدوجہد کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ انتیس اگست کو کراچی میں عوامی جلسہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ڈی ایم کے جنرل سیکٹری شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتیس اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا، ‏پی ڈی ایم ایک ایسا فورم ہے جو پاکستان میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج بھی اجلاس ہوا تھا اور اس میں آٹھ جماعتوں نے شرکت کی،‏ اجلاس کا مقصد وہ سفارشات طے کرنا تھا جنہیں 28 اگست کو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے