پیپلزپارٹی

پی پی چیئرمین کی ہدایت پر آج ملک بھر میں گیس بحران کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول  بھٹو زرداری کی  ہدایت پر آج پی پی کارکنان کی جانب سے ملک بھر میں پیدا ہونے والے گیس بحران پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ گیس بحران کے باعث گھریلو صارفین کے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) آج ملک بھر میں گیس کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق مظاہروں کی ہدایت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے۔ پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں آج نمازِ جمعہ کے بعد پیپلزپارٹی کے تحت احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ مختلف شہروں میں گھریلو صارفین کو گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی شکایات ہیں۔ ساتھ ہی مختلف صنعتوں کی گیس بھی بند کردی گئی ہے۔ گیس بندش کے باعث گھروں میں کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ باہر سے کھانا منگوانا بھی مہنگائی کے باعث شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے