پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کی سینیئر خاتون رہنما کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی سینیئر خاتون رہنما سمیرا ملک نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں، ہر پاکستانی وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک کا مزید کہنا ہے کہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، بدقستمی سے 9 مئی کے روز شہداء کے ورثا کو تکلیف پہنچائی گئی اور قومی اداروں پر حملے کیے گئے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے عہدے اور رکنیت دونوں سے استعفی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے