مریم اورنگزیب

تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری اور غربت کے تین سال عمران خان کو مبارک۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر کہا کہ تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری اور غربت کے تین سال عمران خان کو مبارک ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کا مینڈیٹ جھوٹ، دعوے جھوٹ، کارکردگی جھوٹ، معاشی اعداد و شمار بھی جھوٹ۔ عمران صاحب پہلے حکمران ہیں جنہیں تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری، غربت کے تین سال کو اتنے فخریہ انداز میں پیش کرتے دیکھا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ تین سال میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی، 35 روپے کلو والا آٹا 100 روپے ہوگیا، 52 روپے کلو چینی تین سال میں 120 روپے ہوگئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 22 روپے ہوگئی، گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں نہ ملیں، 50 لاکھ لوگ بے روزگار، دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے