فیصل کریم کنڈی

حکومت کی اولین ترجیح عالمی اور علاقائی طاقتوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ فیصل کریم کنڈٖی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عالمی اور علاقائی طاقتوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست دان مل بیٹھ کر نظام کو احسن طریقے سے چلانے کے امکانات پر بات کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے لیے 2008-13 ایک مشکل دور تھا، پاکستان میں دہشت گردی عروج پر تھی اور حکومت لاکھوں بے گھر افراد کو درپیش مسائل کا سامنا کررہی تھی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود ہم نے پاکستان میں مفاہمت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی، موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عالمی اور علاقائی طاقتوں کا اعتماد بحال کرنا ہے، سیاسی مفادات کے لیے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے