شہبازشریف یو اے ای

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے، یو اے ای کے صدر نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر واجب الادا قرض مؤخر کردیا ہے۔ شیخ محمد بن زید نے پاکستان کیلئے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے