بختاور بھٹو زرداری

بختاور بھٹو کیجانب سے عوامی مقامات پر مردوں کا داخلہ ممنوع قرار دینے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) بختاور بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردے۔ تاکہ خواتین کو ہراسانی سے بچایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خواتین کی حفاظت کے لئے مزید خواتین کی ضرورت ہے۔

بختاور زرداری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ خاتون سے ہراسانی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جب پولیس نے ہی مدد سے انکار کردیا، حالانکہ وہ واقعے کو روکنے کے لیے مزید نفری بلاسکتے تھے، وہ ہجوم کو منشتر کرنے کے لیے اسلحے کا استعمال بھی کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے