فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی پر ن لیگ کابینہ کا حصہ نہ بننے کیلئے دباؤ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ن لیگ کی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے لیے دباؤ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم پر جماعت کی جانب سے شدید دباؤ ہے، کہ ہم اس کابینہ کا حصہ نہ بنیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا فیصلہ ہے کہ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 16 ماہ اتحاد رہا، مگر ن لیگ کے ساتھ یہ تجربہ اچھا نہیں رہا، چاہتے ہیں کہ ماضی میں جو مسائل رہے وہ اب مستقبل میں نہ ہوں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے منشور میں فرق ہے، پیپلز پارٹی کا منشور اُس وقت نافذ ہوگا جب ہمارا وزیراعظم ہوگا، 3 سال اور 2 سال وزیراعظم بننے والا کوئی ایسا فارمولا زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عہدوں کے لیے انتخابات لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ وزیراعلی سندھ کے انتخاب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ قیادت کی جانب سے جلد از جلد کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے