مریم نواز

نوازشریف قوم کی امید اور تعمیر و ترقی کی تعبیر ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف قوم کی امید اور تعمیر و ترقی کی تعبیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔ اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ بحرانوں کا حل صرف نواز شریف ہیں، عوام کیلئے مہنگائی اور مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نواز شریف ہیں، وہ چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم بن کر ملک و قوم کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہر وعدے کی تکمیل بھی ہیں۔ پاکستان کی روشن تقدیر، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور ترقی کے ضامن نواز شریف ہیں۔ مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نواز شریف دلا سکتے ہیں، وہ قوم کو متحد کریں گے اور قوم کو ترقی کا وژن دیں گے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ بحرانوں کا حل صرف نواز شریف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کُن جنگ کی قیادت نواز شریف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے