پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان آج کیا جائے گا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے