شہباز شریف

پورے ملک سے نوازشریف کو ویلکم کرنے کیلئے آنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پورے ملک سے نواز شریف کو ویلکم کرنے کیلئے آنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ بڑی دور کی بات ،نواز شریف کے ہوتے ہوئے گملا تک نہیں ٹوٹا، ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کبھی نہیں دیکھا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف وہ شخص ہے جو معمار پاکستان ہے، نواز شریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی تو انہیں اقتدار سے ہٹادیا گیا، نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، جلاوطنیاں برداشت کیں لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔2013 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف نے 4 سال میں ختم کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکرایا اور پاکستان کی عظمت پر سمجھوتہ نہیں کیا، نواز شریف کے سامنے واجپائی نے پاکستان کو تسلیم کیا اور لاہور کا معاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے