پولیس

پنجاب پولیس کا اہلکاروں کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) پنجاب پولیس کے حکام نے اہلکاروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغل پورہ، لال پل، دھرم پورہ جانے والا اسٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کریں۔ حکام نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے والے اہلکار روٹ تبدیل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوردی اہلکار زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اب تک ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں تباہ کر چکے ہیں، ڈیوٹی سے واپس جاتے پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیے، حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور اسکرین بھی توڑ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے