کورونا

ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 108 اموات، 4198 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے واری جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 108 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد   18537 تک جاپہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 4198 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 45834 ہوگئی ہے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 172 ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,056,98 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 743,124 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ  اب تک سندھ میں 2 لاکھ88 ہزار 680 ، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 728، اسلام آباد میں 77 ہزار 065، بلوچستان میں 22 ہزار 900 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں  مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے