فردوس عاشق اعوان

اقتدار کی ہوس میں اندھی پی ڈی ایم گلی کوچوں میں رسوائی سمیٹ رہی ہے، فردوس عاشق

لاہور (پاک صحافت) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں اندھی “ٹوٹی فروٹی” کے رنگوں پر مشتمل “ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم ” مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں “جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ” کو آخری سہارا مانتے ہوئے ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا،  ان کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستانی معیشت کی معترف جب کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پارہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق نے اپوزیشن کی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں نے استعفے تو نہ دئیے البتہ ان کی عقل استعفی دے چکی ہے۔ قومی سلامتی کے اداروں، دوست ممالک اور سی پیک سے متعلق منفی پروپیگنڈا شکست خوردہ پی ڈی ایم کی مسلسل ناکامیوں اور عوام کی جانب سے ان کو ملے زخموں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے